کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کر نا ہوگا کہ ہم سب ملکر اپنے ملک کی حفاظت اور ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں گے،شجر کاری مہم میں 40 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،یہ بات انہوں نے اتوا ر کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کوئٹہ پائن کا پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم 2022 کا افتتاح کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی،عبدالخالق ہزارہ، محمد خان لہڑی، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج،رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل موجود تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کر تاہوں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ ہم سب ملکر اپنے پاکستان کی حفاظت اور ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں گے،انہوں نے کہاکہ درخت لگانا سنت اور ثواب بھی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ شجر کاری میں بھر چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کو ہم مصیبت نہیں کہہ سکتے البتہ یہ ایک امتحان ہے۔ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہمیں بہت سے جانی و مالی نقصانات کا سامنا کر نا پڑا ہے۔لیکن گزشتہ دس برسوں کی خشک سالی کا خاتمہ بھی ہوا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے سے زراعت اور جنگلات کے شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
پاکستان کی حفاظت اور ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں گے، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
عبدالقدوس
