تاجر برادری کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حالات اور محدود وسائل کے باوجود سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو اپناتے ہوئے کورونا وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلستستان کے چیمبر آف کامرس کے پانچ رکنی وفد کی زوار اسماعیل صدر امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی قیادت میں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہےجس دوران کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفد نے کورونا وبا پر قابو پانے اور معیشت کا پہیہ پھر سے رواں دواں کرنے پر حکومتی حکمت عملی کی تعریف کی اور وزیر خارجہ کو کورونا کے باعث ہونیوالے نقصان اور کاروباری مشکلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مشکل معاشی حالات اور محدود وسائل کے باوجود سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو اپناتے ہوئے کورونا وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تاجر برادری کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ،انشاء اللہ حالات اب تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کو تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر وفد نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے