فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی

منیلا(ڈیلی گرین گوادر) فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.1 تھی۔ طاقت ور زلزلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیا گیا۔

زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے