سوئیڈ ن (ڈیلی گرین گوادر) سوئیڈش حکومت نے قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی امکانات پر غور کرنا شروع کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ نیدر لینڈز میں انتہائی دائیں بازو گروپ کے مظاہرے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور یہ واقعہ دی ہیگ میں ترک سفارت خانے کے باہر پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے پر متعدد افراد نے احتجاج اور پتھراؤ بھی کیا جس پر پولیس نے صورتحال پر قابو پایا۔اس حوالے سے ڈچ حکومت نے مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے پاس مظاہرین کو روکنے کا کوئی اختیار نہیں۔تاہم ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوئیڈش حکومت نے قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی امکانات پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔سوئیڈش حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات بنیاد بنانے پر غور کیا جارہا ہے اور سوئیڈن میں دہشتگردی کا خطرہ دوسری بلند ترین سطح پر کردیا گیا ہے۔
سوئیڈش حکومت کا قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی امکانات پر غور

ٹیگز:
سوئیڈش
