قلات اورمنگچر میں زمینداروں کا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج،کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی۔قلات اورمنگوچر میں زمینداروں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے منگوچرکے مقام پرکوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ قومی شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زرعی فیڈرز پر 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے