حکومت بلوچستان نے بلوچستان لائرز ویلفیئر انڈوومنٹ کیلئے 250 ملین روپے مختص کردیئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے بلوچستان لائرز ویلفیئر انڈوومنٹ کیلئے250ملین روپے مختص کردیئے۔ صوبائی وزیر خزانہ سردارعبدالرحمن کھیتران نے آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سانحہ 8 اگست 2016 میں شعبہ و کالت میں پید ا ہونے والے خلا کو پر کرنے کے لیے بلوچستان کے وکلا کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پہلے سے قائم بلوچستان لائرز ویلفیئر انڈ وومنٹ کے لیے 250ملین روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔