قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے بعد کیسکو کی جانب سے فورسڈ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اب نہ دن کے وقت بجلی دیکھائی دیتی ہے اور نہ رات کو بجلی کی طویل بندش سے شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے کیسکو قلات نہ سردیوں میں بجلی فراہم کرتی ہے اور نہ ہی گر میوں بجلی دستیاب ہو تی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے قلات میں کیسکو کی جانب سے غیر علانیہ لو ڈشیڈنگ اور فورسڈ میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دی ہے جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے شہریوں نے کیسکو کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے ز کہ کیسکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بجلی فراہم نہیں کرتے تھے جبکہ گرمیاں شروع ہے مگر پھر قلات میں چودہ گھنٹو کی طویل لو ڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ فورسڈ لو ڈ شیڈنگ میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا بجلی کی انکھ مچھولی اور طویل لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے قلات کے شہری پانی کے حصول کے محتاج ہو گئے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں بجلی کی انکھ مچھولی سے کاروباری زندگی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہیں قلات کے شہریوں نے حکومت سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیکہ قلات میں فورسڈ لو ڈشیڈنگ کو ختم کرکے لو ڈ شیڈنگ کی دورانیہ میں کمی لایا جائے
قلات میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا

ٹیگز:
بجلی
