باچا خان، سردارعطاء اللہ مینگل اور صمد خان اچکزئی کے سیاسی وارثوں کی قدوس بزنجو کو حمایت حاصل ہے،میرظہور بلیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و ایم پی اے میرظہور بلیدی نے اپنے ٹوئٹرکے سائٹ پرٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ
باچا خان ، سردار عطاء اللہ مینگل اور صمد خان اچکزئی کے سیاسی وارثوں کی قدوس بزنجو کو حمایت حاصل ہے ہم تو پھر ایک پارٹی کے ہیں البتہ یہ ملاقات سردار عبدالرحمن کے گھر ہوئی تھی ، میں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ سے ایم پی اے بنا ہوں کسی کیمپ کے پلیٹ فارم سے نہیں ۔