آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کردیے اور شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیاعدالتی حکم میں کہا گیا کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحاق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے