پشین، چوروں کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، 10افراد گرفتار

پشین:بلو چستان کے ضلع پشین میں ضلعی انتظا میہ اور پو لیس و لیویز کی جا نب سے ڈکیتی اور چو ری کی وارداتوں میں ملوث گروپس کے خلا ف کریک ڈاؤن میں 2مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل بر آمد کر کے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع پشین میں انتظا میہ نے پو لیس اور لیویز فورس، قلعہ عبداللہ انتظامیہ نے سول سوسائٹی کے تعاون سے کا میاب کا رروائی کر تے ہو ئے افغانستان بارڈر سے گاڑی چو ری میں ملوث 7رکنی گروہ کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی بر آمد کر لی گاڑی مذکو رہ گروہ کی نشاندہی پر پشین کے علاقے منزرئی سے برآمد کرلی گئی اسی طرح سرخانزئی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی گاڑی کو ڈب خانزئی لیویز نے برآمد کرکے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیاہے اس کے علاوہ گزشتہ روز یارو لیویز نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے اسلحے کے زور پر چھینا گیا موٹرسائیکل بر آمد کر کے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔دریں اثنا ء عوامی حلقوں نے پشین انتظا میہ اور پو لیس و لیویز کی جا نب سے ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلا ف کریک ڈاؤن کو خوش آ ئند قرار دیتے ہو ئے امید ظا ہر کی ہے کہ اس طرح کی کا رروائیاں جا ری رکھی جا ئیں گی تا کہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کی جا ن و مال کو محفوظ بنا یا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے