چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیا ز رانا سمیت اعلی سیکورٹی حکام کی دالبندین آمد

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیا ز رانا سمیت اعلی سیکورٹی حکام کی دالبندین آمد،ڈی سی کمپلیکس میں امن وامان کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ تین گھنٹے سے زاہد اجلاس میں دالبندین پریس کلب کے صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا جس میں دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی عبدالستار کشانی کی کال پر تمام صحافی برادری مذکورہ اجلاس میں شرکت کی خاطر پہنچ گئے مگر تین گھنٹے بعد اجلا س ختم ہوا تو چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت دیگر حکام صحافی برادری کو امن و امان کے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہ کرتے ہوئے سیدھے چلے گئے شدید گرمی اور ماہ رمضان المبارک میں دالبندین کے صحافی برادری کو طویل انتظار کے بعد نظر انداز کرنے سے صحافی برادری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے