کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ہے۔ امیدواران اپنے متعلقہ ضلعوں میں ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات اب 21 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات؛ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع
صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کوئٹہ اور لسبیلہ کے سوا بلوچستان کے 132 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

