ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے 18 اپریل کو اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے 18 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے ڈپٹی سپیکر کے اجلاس طلب کرنے پر اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پہلے جمع ہوئی ہے اس پر پہلے ووٹنگ ہوگی۔
وزیراعلی کے انتخاب کے انعقاد کے بعد ڈپٹی سپیکر کے پاس سپیکر کے اختیارات نہیں رہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔