وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس تھانہ میں تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کا نوٹس، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس تھانہ میں تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کو کسی بھی ملزم یا شخص پر تشدد کرنے کا اختیار نہیں ہے اور ایسے رویوں سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے پولیس کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی وزیراعلیٰ نے ہدایت کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے اور آئندہ اس نوعیت کے تشدد کے واقعات کے مکمل خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے۔