کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے وکلاء کی اعلیٰ تعلیم کے لئے 30کروڑ روپے کی سیڈ منی گرانٹ ریلیز کردی، تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کے رکن منیر کاکڑ ایڈوکیٹ نے صوبائی حکومت درخواست کی تھی کہ وکلاء کی اعلیٰ تعلیم کے لئے سیڈ منی ریلیز کی جائے جس پر صوبائی حکومت نے بلوچستان کے وکلاء کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے 30کروڑ روپے کی سیڈ منی محکمہ خزانہ بلوچستان سے ریلیز کردی ہے،پاکستان بار کونسل کے رکن منیر کاکڑ ایڈوکیٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری فنانس کا شکریہ اداکیا ہے کہ انہوں نے وکلاء کے فنڈ کے لئے رقم ریلیز کی،انہوں نے کہا کہ وکلاء برداری نے جو اعتماد کیا ہے میری کوشش ہے کہ میں وکلاء برداری کے اعتماد پر پورا اتروں میری ذمہ داری بنتی ہے کہ میں بار کے ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے کام کروں گا
بلوچستان حکومت نے وکلاء کی اعلیٰ تعلیم کے لئے30کروڑ روپے کی سیڈ منی گرانٹ ریلیز کردی

ٹیگز:
حکومت
