کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردا ر سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا جانا یقینی ہوچکا ہے پی ٹی آئی کے اپنے اراکین بھی عمران خان کا ساتھ نہیں دیں گے، عمران خان اقتدار جانے کے خوف سے اپناذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کی رہنماء ثناء درانی سمیت دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زبان نہیں بلکہ ان کے دماغ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، عمران نیازی معیشت کی بہتری کے دعوے کررہے ہیں اگر معیشت کی بہتری ہوئی ہے تو اس کا اندازہ گلی کوچوں میں جاکر عوام سے معلوم کریں کہ ہر شخص اس بات کا رونا رو رہا ہے کہ اس کی زندگی عذاب بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ ساڑھے تین سال میں عوام کو موبائلاز کیا اور انہیں اس بات کا ادراک کروایا کہ عمران خان اور انکے حواری حکمرانی کرنے کے قابل نہیں ہیں آج عوام کو عمران خان کی حکومت کے خلاف کھڑا کرنے اور اپوزیشن کو یکجا کر کے آئینی طریقے سے گھر بھیجنے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کل تک عمران نیازیبلاول بھٹو پرتنقید کررپے تھے آج وہ خود بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر غلط اردو بو ل رہے ہیں جلدہی قوم کو غریب دشمن حکومت سے نجات ملنے والی ہے عوام کو عید سے قبل عید کا تحفہ دیں گے۔
عمران خان اقتدار جانے کے خوف سے اپناذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ثناء درانی

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
