اللہ داد ترین کے قاتلوں کو جلدگرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،منظور کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ داد ترین کاتاجر برادری کیلئے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اللہ داد ترین کے اہلخانہ کیساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں حکومت جلد قاتلوں کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پشین میں انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اللہ داد ترین کی صوبے بھر کی تاجر برادری کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خلا مدتوں پر نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزیر داخلہ نے اللہ داد ترین کے قتل کے معاملے پر نوٹس لیا ہے حکومت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریگی صوبے کی پر امن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی اللہ داد ترین کو شہید کر کے خون ریزی سے بلوچستان کی پر امن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے سینیٹر منظور کاکڑ نے اللہ داد ترین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے واضح رہے تاجر رہنماء اللہ داد ترین کو پیر کے روز پشین میں ان کے گھر کے سامنے نشانہ بنا یا گیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے