دکی (ڈیلی گرین گوادر) دکی کے علا قے میں تیز رفتار ی کے باعث ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق خواتین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو دکی کے علا قے جھالار میں کراہی کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد نور ولد نذر محمد جاں بحق جبکہ در بی بی زوجہ نذر محمد،شہزادی ولد نذر محمد،صاحب جان ولد عبدالشکور عمر 8 سال اور محمد ایوب ولد نذر محمد اقوام حسنی ساکنان کلی گنڈیری بنی کوٹ زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
دکی، ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق خواتین سمیت 4 افراد زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
