وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سبی بم دھماکے کے شدید زخمیوں کو حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سبی بم دھماکے کے شدید زخمیوں کو حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا موسم کی خرابی کے باوجود ہیلی کاپٹر کے عملہ نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ مشن مکمل کیا اور زخمیوں کو بروقت کوئٹہ کے اسپتال منتقل کرکے قیمتی جانیں بچانے میں اپنے حصہ کا کردار ادا کیا حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر اس سے قبل سیلاب اوربرف باری میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہا تاہم یہ پہلی مرتبہ ہیکہ ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کے زریعہ زخمیوں کی منتقلی کا آپریشن کیا گیا