کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر سے وفاقی محکمہ صحت سروسز ریگولیشن و کوارڈینشن، نیشنل انسٹیٹیوٹ ہیلتھ اسلام آباد اور یونائیڈڈ کنگڈم ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے وفد نے ملاقات کی۔وفاقی محکمہ صحت کی نمائندگی ڈاکٹر بصیر اچکزئی کررہے تھے۔ ملاقات میں چیف پلانگ آفیسر عبدارسول زہری، ای پی آئی مینیجر ڈاکٹر اختر بلیدی، ڈاریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر میر خالد قمبرانی، پی سی پریونٹو ڈاکٹر عامر رئیسانی، ڈپٹی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان و پلانگ آفیسر ڈاکٹر ابابگر بلوچ، سینئر پلانگ آفیسر ڈاکٹر شاکوہ مینگل، پی ڈی ایس آر یو کے انچارج ڈاکٹر آباد اچکزئی، ڈپٹی ڈاریکٹر ایم اینڈ ای ڈاکٹر رابیہ بلوچ، انچارج پبلک ہیلتھ لباٹریز ڈاکٹر مقبول رہیسانی، سائنٹیفک آفیسر این آئی ایچ ڈاکٹر ممتاز، نیشنل پبلک ہیلتھ لیب کے چیف ڈاکٹر سلمان، وفاقی وزارت صحت کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ملک سفی، ڈبلیو ایچ او بلوچستان کے آپریشن کے سربراہ سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ملاقات میں بلوچستان میں ضلعی سطح پر بیماریوں کی سرویلنس کے نیٹورک کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری صحت صالح محمدناصر نے کہاکہ بلوچستان کے ہر ضلع میں سرویلنس آفیسر تعینات کیا جائے گا۔ محکمہ صحت بلوچستان اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرکے طبی مراکز کے انچارج کو مکمل اختیارات دینے پر کام کررہی ہے جس سے طب کے شعبے میں بہتری آئے گی۔بلوچستان میں پبلک ہیلتھ لباٹریز سے سے سرویلنس نیٹ ورک مزید مستحکم ہوگا۔ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کے ٹیکنیکل ایریاز کی عملدرآمد اسٹیٹس کو چیک کرنے لئے ہونے والی جوائنٹ ایکسٹرنل ایولیشن میں بلوچستان کی ٹیم بھر پور حصہ لے گی۔ آئی ایچ آر کمیٹی بلوچستان کو مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ اس متعلق تمام تکنیکی ایریاز عملدرآمد ممکن ہوسکے اور ہم ون ہیلتھ کے ٹاریگٹ کو حاصل کرسکیں۔
بلوچستان کے ہر ضلع میں سرویلنس آفیسر تعینات کیا جائے گا ، سیکرٹری صحت

ٹیگز:
سیکرٹری صحت بلوچستان
