بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4.09 فیصد ریکارڈ، 19 نئے کیس رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4.09 فیصد ریکارڈ،19 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35345 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34906 ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 64 ہے جن میں سے ہائی فلو کے 5 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 375 اموات ہوچکی ہی ہے۔