عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کیا، تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، بلاول بھٹو

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وہ جماعت نہیں جو کسی دوسرے ادارے سے کہے کہ انہیں نکالیں، ہم وہ جماعت نہیں جو پی ٹی وی یا پارلیمنٹ پر حملہ کرے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہوگا، ہماری کامیابی ہے کہ عدم اعتماد کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی اسی پیج پر آگئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کیا، تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، ان کا ہر وعدہ جھوٹا تھا، دھوکا نکلا، یوٹرین پر یوٹرن لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے