اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا نصیرآباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا ڈویژنل عہدیداران، تمام زیلی ونگز اور پارٹی کارکن پارٹی چیئرمین کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کریں، پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے انشاء اللہ 2023ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سینٹرل کمیٹی کے رکن و ممبر میر محمد صادق عمرانی نے پارٹی کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اہم اجلاس میں سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال خان عمرانی ڈویژنل جنرل سیکرٹری نیاز عمرانی،سٹی صدر محمد رحیم لہڑی،تحصیل صدر میر غلام حسین رند،سینئر رہنماء ارشاد جمالی بابو خادم علی ڈندور،سید یار شاہ،ضلع صحبت پور کے صدر یعقوب کھوسہ،شان ثاقب ابڑو۔وزیر عمرانی،ڈاکٹر احمد حسین پندرانی و دیگر شریک تھے اجلاس میں 6 فروری کو نصیرآباد میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دورے اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر اور دیگر عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 6 فروری کو آصف علی زرداری اور دیگر قائدین کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسے میں بلوچستان بھر سے پیپلز پارٹی کے جیالے شرکت کرکے جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی،پیپلز یوتھ ونگ، اقلیتی ونگ، علماء ونگ اور دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن آصف علی زرداری کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے ہیں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے اور ملک اس وقت مختلف بحرانوں کا شکار ہے ملک کو ان بحرانوں سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں پارٹی چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں فعال اور منظم ہورہی ہے اورانشاء اللہ 2023ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریگی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرکے اپنے نمائندے منتخب کریں، اس کے لئے ووٹر لسٹوں میں ناموں کے اندراج،عوام اور خاص کر خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو یقینی بنوانے کیلئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین آصف علی زرداری کا نصیرآباد پہنچنے پر شانداراستقبال کیا جائے گا، میر صادق عمرانی

ٹیگز:
میر صادق عمرانی
