کوئٹہ: نان بائیوں کا روٹی 30 روپے میں ہی بیچنے کا اعلان، ہڑتال ختم کردی

کوئٹہ: نانبائیوں کی ہڑتال 11 ویں روز بھی جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان آٹا مزید مہنگا، نانبائیوں نے روٹی کی قیمت 30 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

اس حوالے سے صدر نانبائی ایسوسی ایشن رضا خلجی کا کہنا ہے کہ حکومت کا 250 گرام روٹی کا 20 روپے کا ریٹ منظور نہیں ہے، 300 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کے حکومتی ریٹ کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔خیال رہے کہ کوئٹہ میں نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ 12 روز ہرتال جاری تھی جب کہ انہوں نے حکومتی رویے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا بھی اعلان کر رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے