کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے لاہور میں ہو نے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کی ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ لاہور ہو نے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہوا انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے بد امنی پیدا کرنا چاہتے ہیں قوم اور سیکورٹی فورسز ملکر اپنے عزم و استقلال سے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجونے دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلو چستان کا لاہورمیں ہونے والے دھماکہ کی مذ مت

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلو چستان
