کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کیخلاف پیپلز پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی علمدار روڈ سے پی پی پی بلوچستان کے ایگزیکٹو ممبر سید داؤد آغا کی قیادت میں نکالی گئی، احتجاجی ریلی میں پیپلزپارٹی کیرہنماوں اور کارکنوں کے علاوہ دیگرافراد نے بھی شرکت کی،ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،ریلی کے شرکاء نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور کم پریشر کا مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرے کے شرکا سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کی یقین دھانی پر منتشر ہوگئے۔
کوئٹہ، سوئی گیس کی بندش اورکم پریشرکیخلاف پیپلز پارٹی کے زیراہتمام بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ

ٹیگز:
مظاہرہ
