خضدار، مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے خضدار میں تین مختلف حادثات کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے ہیں میڈیکل ایمرجنسی ریپانس سینٹر کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے سونارو کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پرڈی ایچ کیو خضدار منتقل کردیا گیا اس کے علاوہ درکالہ باران ہوٹل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ باغبانہ کے علاقے میں گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر مرک ٹیم کی جانب سے ڈی ایچ کیو خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے