عوام کے لئے بُری خبر، بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:منی بجٹ کی منظوری اور پٹرول ممکنہ مہنگا ہونے سے قبل بجلی کا جھٹکا، نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے