وزیراعلی بلوچستان، گورنربلوچستان سمیت دیگرکا محمد صادق سنجرانی کے بھائی کے انتقال پرتعزیت
نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، سیکرٹری وزیراعلی شہیک بلوچ، سینیٹر سعید ہاشمی،سینیٹر کہدہ بابر نے قبائلی رہنما خان محمد آصف خان سنجرانی کے صاحبزادے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ایم ڈی ایس ایم ایل حاجی محمد رازق خان سنجرانی، سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی،میر ضیاء سنجر انی کے جوانسال چھوٹے بھائی حاجی سالار خان سنجرانی کے ناگہانی وفات پر نوکنڈی سنجرا نی ہاؤس آکر تعزیت کی مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے پسماندگان سے اس صدمے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں اللہ پاک انہیں صبر جمیل عطا فرمائے یاد رہے گزشتہ روز اوتھل کے قریب روڑ ایکسیڈنٹ میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی چل بسے تھے۔