پارٹی کا پانچواں مرکزی قومی کونسل سیشن بیاد راہشون سردار عطاء اللہ مینگل 22تا 24جنوری کوئٹہ میں منعقد ہو گا،بلوچستان نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا پانچواں مرکزی قومی کونسل سیشن بیاد راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل 22تا 24جنوری کوئٹہ میں منعقد ہو گا بلوچستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے گا مرکزی کونسل سیشن بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا بی این پی کی اپنی ایک تاریخ ہے آمرہوں یا سول ڈکٹیٹر پارٹی نے آج تک حقیقی طور پر بلوچستان کی بقاء‘ سلامتی‘ ساحل وسائل کی حفاظت‘ شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کی مشرف دور سے لے کر آج تک پارٹی کے 90سے زائد رہنما?ں‘ کارکنوں کو شہید کیا گیا لیکن اس کے باوجود طویل جدوجہد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہنوز جاری ہے ہر دور میں پارٹی کے خلاف سازشیں کی گئی مگر باشعور بلوچ اور بلوچستا نی عوام کے سامنے پارٹی کی جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہے پارٹی قیادت‘ پارٹی کارکنوں کی جدوجہد اور پارٹی کے ادارے مضبوط ہوتے رہے موجودہ قومی کونسل سیشن سیاسی رہنما?ں و کارکنوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا موجودہ حالات و واقعات اور سیاسی جدوجہد کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں قومی کونسل سیشن اہم کردار ادا کرے گا بی این پی تمام عہدیداران قومی کونسل سیشن کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دیں تاکہ کامیاب قومی کونسل سیشن عوام کے امنگوں اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بلوچستان کے بقاء سلامتی و وسائل کی حفاظت کر سکیں۔