سبی،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کے بھائی پرحملہ،تین افراد جاں بحق،5 زخمی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)سبی لونی روڈ میں سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کے بھائی پر حملہ ہوا تفصیلات کے مطابق سبی کے لونی روڈ پر نواب غوث بخش باروزئی کے بھائی پر حملہ سے تین افراد جاں بحق جبکہ نوابزادہ باروزئی سمیت پانچ محافظ شدید زخمی ہوگئے نوابزادہ بارو خان باروزئی سمیت تام زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مزید تفتیش جاری ہے ذرائع کے مطابق حملے میں ملک عزیزا للہ صافی اور عمران صافی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے