کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا شیخ احمد جان مولانا قاری مہراللہ مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا مفتی عبدالسلام رئیسانی مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حافظ عبدالحق حقانی مولانا حافظ مسعود احمد مولانا غلام نبی محمد ی مولانا عبدالغفور مدنی مولانا حکیم حبیب اللہ بڑیچ حافظ سراج الدین مولانا مفتی رحمت اللہ ود یگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعہ کو ضلع بھر کی مساجد میں باران رحمت کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوگا اس سلسلے میں تمام ائمہ وخطباء کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کی اپیل پر 17 دسمبر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے مساجد میں یوم توبہ و استغفار مناکر باران رحمت کے لیے خصوصی دعائیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مساجد خطباء جمعہ کی خطبہ توبہ و استغفار کی اہمیت وفضلیت پر خوصی روشنی ڈالیں باران رحمت کا نہ ہونا ہمارے بد اعمالیوں کی نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ناراض ہیں قوم اجتماعی توبہ کریں رب العالمین کی طرف متوجہ ہو جاے سودی کاروبار عام ہے زنا رشوتیں عام ہے جس کی وجہ سے آج امت مسلمہ مختلف مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت سے روگردانی کی باعث آج امت مسلمہ تباہی مصائب کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف خشک سالی یہ ہمارے گناہوں کی نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی اپیل پر 17 دسمبر جمعہ کو باران رحمت کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوگا اور توبہ واستغفار کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭
جمعہ کو ضلع بھر کی مساجد میں باران رحمت کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوگا،مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
باران رحمت
