کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان آرمی کی 61 میڈیکل بٹالین نے بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقے جیونی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔جیونی میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کرنے کا مقصد وہاں کی غریب عوام کو ان کی دہلیز پر مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کرنا تھی۔علاقے کے ایک بہت بڑی تعداد جن میں بزرگ، مردوخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی کے مایہ ناز ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا مفت علاج کیا۔ اور مریضوں کو مفت ادویات فرائم کی۔مقامی عمائدین اور مریضوں نے پاکستان آرمی کی جانب سے منعقدہ مفت طبی کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے پاک آرمی کے جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
پاکستان آرمی کا جیونی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹیگز:
فری میڈیکل کیمپ
