سیالکوٹ : سری لنکن شہری کی لاش کو جلایا گیا :تفتیشی ٹیم
سیالکوٹ : سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینجر کی ہلاکت کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی۔سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہری تشدد سے ہلاک ہوا۔ ہلاکت کے بعد لاش کو جلایا گیا۔ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کی موت تشدد سے ہوئی۔ تشدد سے ہلاکت کے بعد سری لنکن شہری کی لاش کو جلایا گیا۔تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ جسمانی اعضا کے نمونے مزید تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے۔ پنجاب فرانزک ایجنسی میں جسمانی اعضا کے نمونوں کا ڈی این اے کیا جائے گا۔