عوام کے حل طلب مسائل اور باعزت روزگار کی فراہمی ترجیح ہے، سردار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت ہم پر قرض ہے جسے انکے مسائل، بنیادی سہولیات فراہم کرکے اتاریں گے، عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے عوام کے حل طلب مسائل اور باعزت روزگار کی فراہمی ترجیح ہے صوبے میں بہتری کے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کرکے عوام کو مثبت تبدیلی کے ثمرات پہنچائیں گے،یہ بات انہوں نے منگل کو ملاقات کر نے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جس مثبت تبدیلی کی بنیادی رکھی گئی اسکے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہونگے عوامی حمایت کا قرض انکے مسائل حل کر کے ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا حق ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات اور روزگار کے مواقع مہیا ہوں اور عوام کے مسائل کے حل میں کوئی بھی خلل ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کا بنیادی مقصد یہاں عوام کے لئے خوشگوار اور پرسکون ماحول پیدا کرنا ہے عوام کو ہم آہنگی کا ماحول فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ہمارے درواز ے عوام کے لئے کھلے ہیں بلوچستان کے عوام کے مسائل کو دستیاب وسائل میں حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے