سردارمحمد صالح بھوتانی صوبائی کابینہ میں سینئر وزیرمقرر

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی صوبائی کابینہ میں سینئر وزیر مقرر کردئیے گئے، پیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سردار محمد صالح بھوتانی کو سینئر وزیر مقرر کردیا ہے انہیں محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا قلم دان تفویض کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے