پشین، لیویزکی کاروائی ہائی پروفائل کیس میں مطلوب ملزمان گرفتار

پشین (گرین گوادر نیوز) پشین میں لیویز کی کاروائی ہائی پروفائل کیس میں مطلوب ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر پشین اعجاز سرور کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار پشین حبیب کھوسہ انچارج لیویز تھانہ یارو نائب رسالدار شمس الدین اور انچارج لیویز تھانہ سرانان نائب رسالدار محمد یونس ہمراہ لیویز نفری نے مقدمہ نمبر3/21بجرم 324-394 میں مطلوب ملزمان عبدالحکیم ولد برات خان اورمشرف خان ولدحاجی بلوچ کو گرفتا کرلیاواضح رہے کہ ملز مان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران بند خوشدل خان کے علا قے میں نوجوان تاجر جمیل الرحمن کو فائرنگ کر کے شد ید زخمی کیا تھا ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے یارو لیویز تھانہ منتقل کردیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے