جمعیت علماء اسلام کا نئی حکومت کا حصہ نہ بننے کااعلان
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام نے نئی حکومت کا حصہ نہ بننے کااعلان کردیا جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی جانب سے گزشتہ روز مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیاکہ جمعیت علماء اسلام کی پارلیمانی پارٹی بلوچستان میں جام کمال کی حکومت کی معزولی کے بعد نئی بننے والی حکومت میں شامل نہیں ہوگی تاہم اگر اپوزیشن کی قیادت میں نئی حکومت بنے تو اس پر پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوگی۔