میرے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں۔یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پرجا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی موجودگی میں جنرل سیکرٹری کو قائم مقام صدر منتخب کرنے کا اختیار نہیں۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا کہ وہ پارٹی صدر ہیں، گیارہ اکتوبر کو لکھے گئے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے خط کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔دوسری جانب جام کمال کے بیان پر ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبد الرحمان کھیتران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جام کمال پارٹی معاملات پر بیان بازیوں سے گریز کریں۔ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ بہت جلد اْن کا استعفیٰ آجائے گا، پارٹی جام کمال کے بعد بھی متحد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے