وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے انکی رہائشگا پر ملا قات

کوئٹہ(گرین گواد ر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے انکی رہائشگا پر ملا قات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی سر براہ وصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحا ل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصوبائی وزراء، انجینئر زمرک خان اچکزئی، عبدالخالق ہزارہ، مٹھا خان کاکڑ، سینیٹرز سرفراز احمد بگٹی، انوار الحق کاکڑ، دنیش کمار، پارلیمانی سیکرٹری مبین خان خلجی، خلیل جارج، بی اے پی کے رہنما پرنس احمد علی بلوچ اور نوید کلمتی بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے