کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان سچ،انصاف اور بہادری جیسے تینوں خصوصیات سے محروم ہیں،کسی بھی انسان میں سچ،انصاف اور بہادری جیسی خصوصیات کوہونا نصیب کی بات ہے،سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم کے گزشتہ روز بیان کہ انصاف،سچائی اور بہادری کسی انسان کوعظیم بنادیتی ہے پرردعمل دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے یہاں سچائی،انصاف اور بہادری کی بات کرنے والے خود ان خوبیوں سے محروم ہیں بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ ایسے خوبیوں کیلئے نصیب والا ہونا بڑی بات ہے،بلوچستان میں ہونے والے سانحات میں انسانی جانوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی،بلکہ ایک دن ہوگا کہ ان واقعات اور سانحات میں ملوث مجرموں کو قیمت چکانی پڑے گی۔دریں اثنا انہوں نے سابق وفاقی نگران وفاقی وزیر قبائلی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی وفات کو اہل خانہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان قراردیااور کہاکہ ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ اورپسماندگان کو صبرو جمیل عطا فرمائےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کی نواب اکبر خان بگٹی کے ساتھ یادگاری تصویر بھی شیئر کی تھی۔
بلوچستان سانحات میں ملوث مجرموں کو قیمت چکانی پڑے گی، نوابزادہ جمیل بگٹی

ٹیگز:
نوابزادہ جمیل بگٹی
