دالبندین، محمدعارف محمدحسنی کی مقامی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

دالبندین (گرین گوادرنیوز) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے دالبندین کے بارش اور آندھی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور بادینی کے ہمراہ انہوں نے کلی خدائے رحیم، کلی قاسم خان، فیصل کالونی اور گرد و نواح کے علاقوں میں مکینوں سے ملاقات کرکے حال پرسی کی اور انہیں یقین دلایا کہ مشکل وقت میں حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے کر نقصانات کا ازالہ کرے گی۔صوبائی وزیر نے دالبندین میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے شفایابی کی دعا کی۔انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے