قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق قلات پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور بخت محمد کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 11 اکتوبر 2026 کو نامعلوم ملزمان نے ڈرائیور بخت محمد سکنہ خروٹ آباد کی فیلڈر گاڑی کوئٹہ سے منگچر جانے کے لیے بک کروائی۔ راستے میں ملزمان نے ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ خالق آباد میں نمبر 27/2026 بجرم 302/396 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور تفتیش کی براہِ راست نگرانی کی۔ پولیس ٹیم میں ڈی ایس پی خالق آباد عبدالقادر لانگو، ایس ایچ او خالق آباد حاجی فیاض شاہوانی اور محمد اسحاق پندرانی شامل تھے، جنہوں نے جدید خطوط پر تفتیش اور مخبرِ خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہ میر جان ولد محمد عمر، قوم نیچاری، سکنہ محلہ کلی بادینی سریاب کوئٹہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔
قلات پولیس کی کامیاب کارروائی،اندھے قتل کا ملزم گرفتار

ٹیگز:
قلات
