کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین و ضلع کوئٹہ (ایسٹ) کے آرگنائزنگ کمیٹی و دیگر رہنماوں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین حاجی نیاز بلوچ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، صوبائی کسان سیکریٹری حاجی فاروق شاہوانی، صوبائی سیکریٹری برائے انسانی حقوق انیل غوری، نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ ایسٹ کے آگنائزر ریاض زہری، ڈپٹی آرگنائزر محمد حنیف کاکڑ عثمان لانگو حاجی ادریس شاہوانی ملک شہریار شاہوانی نصر اللہ شاہوانی چیئرمین اسلم جتک حاجی خیر جان بلوچ ثنا اللہ کیا زئی رحمت اللہ پرکانی اغا قاسم شاہ بسم اللہ شاہوانی حاجی عالمگیر کاکڑ عزیز سر پرہ ہدایت جتک آغا محمد شاہ ملک عبدالباری کاکڑ بلال نیاز بلوچ ٹکری ارشاد لانگو نصر اللہ پرکانی قدوس نیچاری، رجب علی کیا زئی، سمیت نیشنل پارٹی کی مقامی قیادت سینیئر رہنما شامل تھے، ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نیشنل پارٹی کو ضلع کوئٹہ میں منظم و فعال بنانے کے امور زیر غور آئے، اس موقع پر صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں سمیت بلوچستان کے عوام کی آخری امید ہے جو بہترین سیاسی حکمت عملی کے تحت بلوچستان کے عوام کی حق حاکمیت کے حصول و ساحل و وسائل کی دفاع کے لئیے جمہوری جدوجہد کررہی ہے رہنماوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کوئٹہ میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لیئے تمام دوستوں کو متحرک کرکے ساتھ لیکر چلیں گے پارٹی کی تنظیم کو بنانے کے لیئے گلی گلی میں پارٹی کا جھنڈا اور پروگرام پہنچاہینگے تاکہ بلوچستان کے عوام کی بنیادی سیاسی و سماجی حقوق کا دفاع کیا جاسکے۔

بلوچستان میں وسائل کی لوٹ مار کیلئے الیکشن کے بجائے آکشن کی گئی، کوئٹہ کو نیشنل پارٹی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے، چیئرمین اسلم بلوچ

ٹیگز:
چیئرمین اسلم بلوچ
