ژوب(ڈیلی گرین گوادر) سردار طاہر کاکڑ نامعلوم مسلح افراد کی فائزنگ سے جان بحق ہو گئے۔ آج صبح 8 بجے کے قریب جب وہ اپنے گاؤں شہابزئی کی جانب ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ کی طرف سے جا رہے تھے، گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے سردار طاہر کاکڑ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سردار طاہر کاکڑ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ بعد میں ان کی لاش سول ہسپتال ژوب لائی گئی۔ وہ سردار مرزا سکندر کے بیٹے تھے اور سردار عجب خان کاکڑ کے بھتیجے تھے۔ ان کی جنازہ آج بروز ہفتہ 4 بجے اپنے آبائی گاؤں شہابزئی میں ادا کی جائے گی۔
ژوب، کوئٹہ قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سردار طاہر خان کاکڑ جاں بحق

ٹیگز:
سردار طاہر خان کاکڑ
