دبئی کی مصروف ترین بندرگاہ پر دھماکا، قریبی عمارتیں لرز اٹھیں

دبئی : کی مصروف ترین جبل علی بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہاز پر موجودکنٹینر میں دھماکا ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ جبل علی پر لنگر انداز بحری جہاز پر موجودکنٹینر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔حکام کے مطابق دھما کے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے جبکہ آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دیے۔حکام کا بتانا ہے سول ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے