کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں عام آدمی کی سہولت کے لئے جدید ڈیجیٹل ایپ متعارف کروا دی ’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے مفت طبی مشاورت حاصل کر سکیں گےصحت دہلیز ایپ پر 24 گھنٹے طبی ماہرین دستیاب ہوں گےیہ ایپ سال کے 365 دن عوام کو طبی مشاورت فراہم کرے گیایپ کی فعالیت کے پہلے ہی دن 791 کنسلٹیشن کالز کے ذریعے سے تجربہ کار ڈاکٹرز نے مفت طبی مشاورت فراہم کی بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے اقدامات جاری ہیں گرمی میں جھلستے اور سردی میں ٹھٹھرتے عام بلوچستانی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔
’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے مفت طبی مشاورت حاصل کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
