کوئٹہ(گرین گوادرنیوز) بلوچ وطن پارٹی کے سربراہ میر عبدالودود رئیسانی نے بزرگ بلوچ رہنماء ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کا بلوچ قومی تحریک سے آخری سانس تک وابستگی اور قومی جدوجہد میں سیاسی و فکری کردار ہمیشہ یاد رکھا جاہیگا. انہوں نے کہا کہ کہ ایسے لازوال کردار آنے والی نسلوں کے لیے ایک مستند تاریخی درجہ اور مثال کی حیثیت رکھتے ہیں. قومی نجات کی جدوجہد میں ہر طرح کی تکالیف برداشت کرنا اور تسلسل سے جدوجہد جاری رکھنے کا اصول اپنانا انھی شخصیات نے اپنا شیوہ بنایا اور قوم و وطن سے محبت اور قربانی دینے کے رہنما اصول متعین کیے. میر عبدالودود رہیسانی نے کہا کہ میں ڈاکٹر حکیم لہڑی کے خاندان سے دلی تعزیت اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ڈاکٹر حکیم لہڑی کا بلوچ قومی تحریک سے آخری سانس تک وابستگی اور قومی جدوجہد میں سیاسی و فکری کردار ہمیشہ یاد رکھا جاہیگا،میر عبدالودود رئیسانی

ٹیگز:
میر عبدالودود رئیسانی
