ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی نورانی میں پکنک منانے کیلئے آنے والے پانچ افراد گاڑی سمیت اغوا کر لیے گئے پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نورانی میں گزشتہ روز پکنک منانے کیلئے آنے والے پانچ افراد سالار خان مگسی،درگاہی خان مگسی،نور محمد محرم خان،عمر خان عمرانی کو نا معلوم مسلح افراد جن کی تعداد آٹھ بتائی جارہی ہے گاڑی سمیت اغواء کرکے نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے گنداواہ کوٹڑہ کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے مغویاں کی باحفاظت بازیابی کیلئے کوشش شروع کردی۔
جھل مگسی، مسلح افراد نے پکنک منانے کیلئے آنے والے 5افراد کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا

ٹیگز:
جھل مگسی
