پشاور(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی، اگر بانی کی جانب سے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کا حکم ملا تو وہ یہ ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت پردباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، جبکہ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے۔

